• news

عیدالفطر مسلمانوں کیلئے خوشی ،رحمتوں والا دن ہوتا ہے: مبشر رفیق

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) مفتی مبشر رفیق سدھو نے عیدالفطر کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر مسلمانوں کے لئے خوشی و مسرت رحمتوں اور برکتوں والا دن ہوتا ہے اس دن ہمیں چاہیے کہ عید کا چاند دیکھنے کے بعد سے عید کی نماز پڑھنے تک تکبیرات کا کثرت سے ورد کریں صدقہ فطر بروقت ادا کریں غسل کر کے خوشبو لگا کر اچھے سے اچھا کپڑا پہن کر عیدالفطر کی نماز پڑھنے جائیں نماز کیلئے جانے سے قبل طاق عدد کھجوریں کھائیں عید کی نماز کیلئے پیدل جایا جائے راستے میں بلند آواز سے تکبیرات کہتے جائیں ایک راستے سے جائیں اور دوسرے راستے سے آئیں عید کی نماز عید گاہ میں ادا کریں دوست احباب عزیز رشتے داروں اور پڑوسیوں کو عید کی مبارکباد دیں۔دریں اثناء پی ایف یوجے کے نوشہرہ ورکاں کے صدر اقبال صدیق سدھو نے عیدالفطر کے موقع پر اُمت مسلمہ اور پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر کا دن رب کریم کی رحمتوں بخششوں اور بے انتہا کرم نوازیوں کا ہوتا ہے یہ دن جہاں اپنوں کے ساتھ ایثار اور محبت کا ہے وہاں ضرورت مندوں اور مستحق افراد کی دلجوئی اور انہیں اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا بھی تقاضا کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن