ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 293مقامات پر نماز عید الفطر ادا کی جائے گی
ٹوبہ ٹیک سنگھ (عمران ندیم سدھو)ضلع میں 293مقامات پر نماز عید الفطر ادا کی جائے گی،ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر میں نماز عید الفطر کے چھ بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے،جامع مسجد مدنی میں مولانا پیرڈاکٹر محمد رفیق انور چشتی صبح سات بجے نماز عید پڑھائیں گے،جبکہ جامع مسجد عائشہ محلہ ولی بھائی ٹائون میں حضرت علامہ مولانا محمد سخی الرحمن سیالوی صبح ساڑھے سات بجے،جامع مسجد فریدیہ ہاؤسنگ کالونی نمبر ایک میں صاحبزادہ حمید الدین رضوی ایڈووکیٹ صبح ساڑھے سات بجے،جامعہ مسجد غوثیہ محلہ رحمانپورہ گئوشالہ میںپیر سید حیدرشاہ مشہدی8بجے،گرائونڈ جامعہ مسجدبلال میں پیر محمد شمس الزمان قادری8 بجے،جامعہ مسجد شیرربانی میں استاد الحفاظ والقراء حضرت علامہ مولاناالحافظ محمد فاروق قادری صبح ساڑھے سات بجے،جامعہ مسجد الفیاض محلہ نورپارک میں قاری محمد بدررضا عطاری ساڑھے سات بجے،جامع مسجد قادری محلہ اسلام پورہ میں مولانا مجیب التحمن لدھیانوی صبح سات بجے،مرکزی جامع مسجد اہلحدیث میں مولانا عبدالمجید مجاہد صبح ساڑھے سات،جامع مسجد بلال غلہ منڈی میں مولانا سعداللہ لدھیانوی صبح ساڑھے سات بجے، جامع مسجد اکبر ی پلاٹ میں صاحبزادہ منعم حسنین صدیقی صبح ساڑھے آٹھ بجے ،کمیٹی باغ میں مفتی عبدالمحیداسعدلدھیانوی صبح ساڑھے سات بجے عید الفطر کی نماز پڑھائی جائے گی ۔