عید الفطر کی خوشیوں میں یتیموں، غر یبوں کو بھی شامل کیا جائے:حافظ جنید شاہد
سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی)معروف صنعتکار و سابق ایگزیکٹو رکن ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ حافظ جنید شاہد صندل نے کہا ہے کہ عید الفطر کی خوشیوں میں یتیموں، غریبوں اور مسکینوں کو بھی شامل کیا جائے۔ خوشی کے اس موقع پر اپنے ہمسائیوں اور قرب و جوار میں رہنے والے غریب اور بے روزگار افراد کی اپنی حیثیت کے مطابق ہر ممکن مدد کی جائے۔ انہیں دودھ،آٹا،دالوں سمیت کچھ رقم نقد بھی دی جائے تاکہ وہ لوگ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں ۔