اتحادی حکومت کا کردار عوامی امنگوں کا آئینہ دار نہیں: سید محمد عارف
جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما سید محمد عارف المعروف پیر سکندر شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ اتحادی حکومت کا کردار عوامی امنگوں کا آئینہ دار نہیں یہ ملکی خزانے پر نقب لگانے کے جس ارادے سے برسر اقتدار آئے ہیں ان مذموم عزائم کی تکمیل شروع ہوچکی ہے اور کرپشن کرنے کی خاطر اداروں پر دبائو ڈالا اوراداروں کے آئینی امور میں مداخلت کی جارہی ہے ، اپنے ایک بیان میں سید محمد عارف المعروف پیر سکند رشاہ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو عوام زیادہ دیر برداشت نہیں کریں گے عید کے بعد دمادم مست قلند ر ہوگا ۔