• news

مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں :رائے محمد خان 

فیروزوٹواں(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن)کے ضلعی رہنما و سابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ رائے محمد خان کھرل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے رمضان المبارک اور عید کے موقع پر مہنگائی میں کمی لانے کی خاطر جو اقدامات اٹھائے وہ سراہے جانے لائق ہیں سابق حکمرانوں نے ملک جس بدحالی کا شکار بنایا اور معیشت تباہ کی اسکی بدترین مثال ہے وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھالتے ہی جس تندہی سے تمام امور انجام دیئے وہ انہی کا خاصا ہے جس پر قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے،مصنوعی مہنگائی برپا کرنے والوں کے خلاف حکومتی کاروائیاں جاری ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن