• news

 آزادی صحافت پر حملہ کرنیوالے عناصر محب وطن نہیں: چوہدری مشتاق

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک پاکستان کے کارکن اور تحریک انصاف کے سینئر رہنماء چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ کرپشن کو بے نقاب کرنا انتقام نہیں بلکہ آزادی صحافت ہے ن لیگ نے ہمیشہ آزادی صحافت پر نہ صرف حملے کیے ہے بلکہ سچ دکھانے اور سچ لکھنے پر صحافیوں کو ہراساں کرنے اور ان پر جھوٹے مقدمات بنانے کی پالیسی بنائی ہیں جس کو پوری قوم مسترد کرتی ہیں آزادی صحافت پر حملہ کرنیوالے عناصر محب وطن نہیں ہے صحافت آزاد ہو گی تو جمہوریت مضبوط ہو گی اور چور کرپٹ سیاسی رہنماء بے نقاب ہوں گے نوائے وقت سے گفتگوکرتے چوہدری مشتاق ورک آف کلہ نے کہاکہ عمران خان نے توشہ خانہ سے جو تحائف لیے ہے وہ 15 فیصد کی بجائے 50 فیصد رقم ادا کرکے وصول کیے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن