• news

عمران نیازی کو توشہ خانہ پر ڈاکے کا حساب دینا پڑیگا: ڈاکٹر نثار احمد

وزیرآباد(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ اور ممبر صوبائی اسمبلی بیگم طلعت شوکت چیمہ نے کہا ہے عمران نیازی کا دوسروں پر الزام تراشیاں کرنا وطیرہ بن گیا ہے عمران نیازی کو توشہ خانہ پر ڈاکہ ڈالنے کا حساب دینا پڑے گا ،مسجد نبوی ؐ کا تقدس پامال ہونے پر ہم سب شرمندہ ہیں منصوبہ بندی کے تحت غلیظ نعرے لگائے ،ہلڑ بازی کی گئی اور مریم اورنگزیب و دیگر کے ساتھ ناروا رویہ قابل مذمت ہے ۔میاں نواز شریف پر الزام لگانے کی بجائے عمران نیازی یہ بتائیں کہ انہوںنے توشہ خانہ سے لئے گئے قیمتی تحائف کس قانون کے تحت بیرون ملک فروخت کردیئے ۔

ای پیپر-دی نیشن