مہنگائی میں اضافہ غریب عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے: معراج خالد گجر
جھبراں (نامہ نگار)تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر و امیدوار پی پی 142چوہدری معراج خالد گجر نے کہا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ غریب عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے، موجودہ امپورٹڈ حکمرانوں نے سستے رمضان بازاروں کے نام پر سادہ لوح عوام کو بیوقوف بنایا اور کسی طرح کا کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا اور اب عید پر بھی حکومت کی طرف سے عام شہری کو ریلیف کی فراہمی کی خاطر کوئی اقدام اٹھایا نہیں گیا جو قابل مذمت اور مسلط شدہ حکمرانوں کی عوام دشمنی کا کھلا ثبوت ہے۔