ختم نبوت چوک سے فرید گیٹ تک انڈر پاس کی تعمیر ناگزیر ہو چکی: ذیشان اختر
بہاول پور ( نامہ نگار ) جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے نائب امیرسید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ بہاول پور سر کلر روڈ پر ٹریفک کے بڑھتے ہو ئے رش کے پیش نظر ختم نبوت چوک سے فرید گیٹ تک انڈر پاس کی تعمیر ناگزیر ہو چکی ہیں پنجاب حکومت لاہور،فیصل آباد اور راولپنڈی کی طرز پر بہاول پور میں بھی انڈر پاس کی تعمیر کا اعلان کرے اور اس کے علاوہ حکومت پنجاب وکٹوریہ ہسپتال میں برن یونٹ کے قیام کو بھی یقینی بنائے ۔صحافیوں سے بات چیت میں انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب آنے والے بجٹ میں برن یونٹ اور سرکلر روڈ پر انڈر پاس کی تعمیر کے لیے فنڈز مختص کرے اور بہاول پور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی بھی ڈویژن میں ترقی کے لیے پارٹی وابستگی سے بالا تر ہو کر اپنی آواز کو بلند کریں۔