انٹی ٹی بی ایسو سی ایشن ڈسکہ کا ماہانہ اجلاس
ڈسکہ(نمائندہ نوائے وقت) تحصیل اینٹی ٹی بی ایسو سی ایشن ڈسکہ کا ماہانہ اجلاس ز یرصدارت خان عباس خان بمقام رہائش گاہ چوہدری سلطان احمد گھمن مرحوم گزشتہ روز ہوا۔جنرل سیکرٹری چودھری قطب الدین نے گزشتہ ماہانہ اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی جس کی متفقہ طورپر توثیق کر دی گئی۔ فنانس سیکرٹری محمد ارشد جاوید العزیز نے آمدن و اخراجات ماہ مارچ کا گوشوارہ پیش کیا،جس کی منظوری دیدی گئی۔سیکرٹری نشرو اشاعت کی غیر موجودگی پر نشرو اشاعت رپورٹ عبد الرزاق نے پیش کی جنرل سیکرٹری نے بتایا پاکستان اینٹی ٹی بی ایسو سی ایشن کی جانب سے ٹی بی کئیر سنٹر ڈسکہ کو اینٹی بائیوٹک انجکشن عطیہ دیئے گئے ہیں جس پر ان کا شکریہ ادا کیا گیااجلاس میں خان عباس خان نے کہا رمضان المبارک کا مہینہ جاری ہے تمام ممبران زیادہ سے زیادہ فنڈ اکھٹا کریں، تاکہ مریضوں کی فلاح و بہبود کیلئے زیادہ سے زیادہ کام ہو سکے۔اجلاس میں ادارے کے سینئر ممبر چوہدری سلطان احمد گھمن مرحوم کی ادارے کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔