• news

آرمی چیف نے عید ایل  او سی پر منا ئی ، اہلیہ کے ساتھ شہدا کے خاندانوں سے ملاقات


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ منائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایل او سی پر ڈنگی اور کوٹلی میں جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ فوجیوں کے ساتھ نماز عید ادا کی اور پاکستان کی سلامتی، امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ علاوہ ازیں جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے منگل کو کیپٹن محمد کاشف شہید اور کیپٹن محمد سعد بن امین شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے شہداء اور ان کے اہلخانہ کی مادر وطن کیلئے خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ اپنے ہیروز کو یاد رکھنا پاک فوج اور قوم کیلئے حوصلہ افزائی کا سبب ہے، قوم ان بہادر بیٹوں اور ان کے حوصلہ مند خاندانوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ شہداء کے خاندانوں نے عید الفطر کا دن ان کے ساتھ گزارنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن