رینالہ خورد میں ماڈلنگ کرنے پر بہن قتل کر دی
رینا لہ خورد (نمائندہ خصوصی) ماڈلنگ کرنے پر گولیاں مار کر حقیقی بہن کو قتل کر دیا، والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں پانچ ون اے ایل کے رہائشی محمد خالد کی بیٹی سدرہ ماڈلنگ کرتی تھی جسے والد اور بھائیوں نے سمجھایا کہ یہ کام چھوڑ دو لیکن اس نے انکار کیا، اس پر طیش میں آکر حقیقی بھائی حمزہ خالد نے پستول سے گولیاں مار دیں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔