• news

کو ئٹہ آتشزدگی ، بلوچستان حکومت پر ممکن ازالہ کرے: بلاول


اسلام آباد (نمائندہ خصو صی+ این این آئی) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان میں بارش اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سیلاب سے ہونے والی 20 سے زائد انسانی زندگیوں کے ضیاع پر لواحقین سے بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ افغانستان کے بغلان، پروان اور بادغیز صوبوں میں طوفان سے مال مویشی اور مکانات بہہ جانے کے بعد انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔ افغانستان کی حکومت متاثرین کی ہر ممکنہ مدد کرے۔ دکھ کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ علاوہ ازیں بلاول نے کوئٹہ کے پشتون آباد میں آتشزدگی کے سانحے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بلوچستان حکومت ہر ممکن ازالہ کرے۔کوئٹہ کی انتظامیہ آتشزدگی کے سانحے کے محرکات کی مکمل تفتیش کرے۔

ای پیپر-دی نیشن