• news

ؤشاہ محمود قریشی جمشید دستی ‘ ایاز حسین کھیڑا کی ملاقات


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر امور خارجہ شاہ محمود قریشی سے عوامی راج پارٹی کے چیئرمین سابق ایم این اے جمشید خان دستی اور ایاز حسین کھیڑا نے ملاقات کی اس دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، ایمپورٹیڈحکومت کیخلاف ہونیوالی احتجاجی تحریک ، آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل سمیت دیگر امور پرتفصیلی گفتگو کی گئی ملاقات کے بعد صحافیوںسے گفتگو کرتے عوامی راج پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ایاز حسین کھیڑا نے کہاکہ پاکستانی قوم غیرت مند اور باوقار قوم ہے وہ آنحضور ؐ کی غلامی کیلئے کٹ مرنے کو تیار ہے مگر غیر ملکیوںکی غلامی کو قبول نہیںکرتی ہے برابری کی سطح پر تعلقات تو ہوسکتے ہیں مگر کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کی گئی ریاست کو چلانے کیلئے انکی ڈکٹیشن نہیں آج ہمارے مسائل کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ ہم قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود بھی غیروں سے امدادیں اور قرض مانگتے پھررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن