عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف حاصل ہورہا ہے : ملک یوسف
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ ملک یوسف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے جب سے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا ہے تب سے عوامی مسائل تیزی سے حل ہونا شروع ہوگئے ہیں اور عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف حاصل ہورہا ہے اداروں کی کارکردگی بہتر بنائی جارہی ہے جبکہ اضلاع کی سطح پر انتظامی امور بھی فعال بنائے جارہے ہیں تاکہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ جلد سے جلد یقینی بنایا جاسکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک ندیم یوسف ڈالو اور ملک حمزہ ندیم کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کیا۔