• news

اوباشوںکی لڑکی کو اغوا کرنے  کی کوشش‘ مقدمہ درج


قصور (نمائندہ نوائے وقت) نواحی گاؤں لکھنیکے میں جواں سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام، مقدمہ درج کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں لکھنیکے کے رہائشی اختر علی کی جواں سالہ بیٹی بازار جا رہی تھی کہ ملزم علی رضا نے موٹر سائیکل سوار نا معلوم ساتھی کے ہمراہ اس کی پہلے موبائل سے وڈیو بنائی اور بلیک کر کے اپنے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھنے پر زور دیا، لڑکی کے انکار کر ملزموں نے زبردستی اغوا کرنے کی کوشش کی، لڑکی کے شور پر اہل علاقہ جمع ہو گئے، ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن