• news

مدینہ ٹائون ننکانہ صاحب میں  صاف پانی کے پلانٹ کا افتتاح 


ننکانہ صاحب(نامہ نگار)سیاسی و سماجی شخصیت رائے فیصل رشید بھٹی نے 5 لاکھ روپے مالیت سے مدینہ ٹائون ننکانہ صاحب میں صاف پانی کے آر او پلانٹ کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیاسی و سماجی شخصیت رائے فیصل رشید بھٹی نے مدینہ ٹائون ننکانہ صاحب میں واقع مرکز المدینہ وصفہ ویلفیئر سوسائٹی کے مقام پرپینے کے صاف پانی کے آر او پلانٹ کا افتتاح کردیا اس موقعہ پر ممبر ہیومن رائٹس اینڈ فری لیگل ایڈ کمیٹی ضلع ننکانہ صاحب چوہدری شاہین اقبال غیور ایڈووکیٹ، رانا جبران اور امیر حمزہ کے علاوہ علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

ای پیپر-دی نیشن