• news

چھانگامانگا نیشنل پارک مہتابی جھیل پر سیاحوں کا رش ‘ لطف اندوز ہوتے رہے


چھانگامانگا(نمائندہ نوائے وقت) عید کے دنوں میں چھانگامانگا نیشنل پارک مہتابی جھیل کا ہزاروں لوگوں نے نظارہ کیا ملک کے طول وعرض سے ہزاروں سیاح ٹولیوں کی صورت میں مہتابی جھیل پہنچے محکمہ جنگلات نے تین ٹرامیں چلارکھی تھیں جو سیاحوں کو مہتابی جھیل تک لیجاتی اور واپس لاتی رہیں جھیل کے مختلف سیکشنز پر سیاحوں کا بے پناہ رش رہا زیادہ رش کشتی رانی، ماڈل مینارپاکستان، مہتاب محل، جھولا پل پر رہا سیاحوں نے رنگ برنگے لباس زیب تن کررکھے تھے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او رانا شاہد تبسم، ایس ڈی ایف او طلعت عباس، انچارج جھیل اکرم بھٹی بھی موجود رہے جبکہ ایس ایچ او تھانہ چھانگامانگا روحیل احمد خاں اور پولیس اہلکاران بھی موجود تھے۔ جبکہ پارک سے گاڑی اور دو موٹرسائیکلیں بھی چوری ہوئیں ۔

ای پیپر-دی نیشن