• news

بیس بال فیڈریشن کا اپنی مدد آپ کے تحت کیمپ لگانے کا فیصلہ


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فیڈریشن آف بیس بال نے اپنی مدد آپ کے تحت کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، سپورٹس بورڈ نے کیمپ لگانے سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا۔صدر فیڈریشن فخر علی شاہ نے کہا ہے کہ ایشین گیمز کی تیاری کیلئے 8 مئی سے خود کیمپ لگا رہے ہیں، پاکستان فیڈریشن آف بیس بال نے پی ایس بی کو کیمپ لگانے کی درخواست کی تھی۔ وقت کم ہے اس لیے ٹیم کی تیاریوں کو متاثر نہیں کرسکتے، امریکی کوچ رینڈل آرمز 7 مئی کو لاہور پہنچ رہے ہیں، ان کیساتھ ایک ماہ کا معاہدہ ہے۔ پاکستان ٹیم کا کیمپ گوجرانوالہ میں لگایا جارہا ہے، جس میں امریکی کوچ شریک ہوں گے، پی ایس بی نے کیمپ کا فیصلہ کیا تو اسلام آباد شفٹ ہو جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان فیڈریشن آف بیس بال نے 2 ماہ قبل پی ایس بی کو کیمپ کی درخواست کی تھی، فیڈریشن نے پی ایس بی کو یاد دہانی کیلئے بھی خط لکھا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن