• news

انگلش کرکٹر ڈبلیو جی گریس موت کے 107  سال بعد 685 رنز اور 67 وکٹوں سے محروم


لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے سپر سٹار ڈبلیو جی گریس کو ان کی موت کے 107 سال بعد ریکارڈز میں درج 685 رنز اور 67 وکٹوں سے محروم کردیا گیا۔دنیائے کرکٹ کے پہلے سپر سٹار کے طور پر جانے والے ڈبلیو جی گریس نے 1865 سے 1908 کے درمیان 8 سو سے زائد فرسٹ کلاس میچز کھیلے جن میں 50 ہزار سے زائد رنز سکور کئے اور 28 سو سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔تاہم اب کرکٹ کے اعداد و شمار کے تمام ماہرین اور وزڈن اس بات پر متفق ہوگئے ہیں کہ ڈبلیو جی گریس کے دس میچز کو فرسٹ کلاس کا درجہ حاصل نہیں تھا جس کی وجہ سے وہ دو سنچریوں سمیت 685 رنز اور 67 وکٹوں سے محروم ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن