رونی او سولوین نے ساتویں بار پروفیشنل سنوکر کا ٹائٹل جیت لیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )رونی او سولوین نے ساتویں بار پروفیشنل سنوکر کا ٹائٹل جیت لیا، اْنہوں نے بیسٹ آف 35 کے فائنل میں جیوڈ ٹرمپ کو اٹھارہ، تیرہ کے فریم اسکور سے مات دی۔ورلڈ پروفیشنل سنوکر کا فائنل پنتیس فریمز اور دو روز پر مشتمل تھا، پیر کو دوسرے روز دوپہر کے سیشن میں رونی کے حریف جیو ڈ ٹرمپ نے آٹھ میں سے چھ فریم جیت کر کم بیک کیا اور سکور 14، 11 تک پہنچادیا، لیکن تجربہ کاررونی نے شام کے اوقات میں کھیلے جانے والے سیشن میں چھ میں سے چار فریمز جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔