• news

سر ینگر: سرچ آپریشن کی آڑ میں نسل  کشی جاری ، 4کشمیری شہید 2نعشیں بر آمد   


سرینگر (نوائے وقت رپورٹ) ظالم اور قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 3نوجوان کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد میں سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ شہید ہونے والے تینوں نوجوان نہتے اور مقامی کالج میں پڑھتے تھے۔ بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کی مگر علاقہ مکینوں نے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا اور نعشیں سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔ جنوبی کشمیر میں وسیع جنگلات کو گھیرے میں لے کر قابض بھارتی فوج نے ایک نوجوان کو شہید کردیا۔ علاقے میں قابض فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بٹ کوٹ پہلگام کے جنگل کو گھیرے میں لے لیا ہے۔  سوپور سے 2 نعشیں برآمد کی گئیں۔ دوسری  جانب نریندر مودی کی فسطائی حکومت نے انتخابی حد بندی کمیشن کی طرف سے پیش کردہ حتمی رپورٹ پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس کے تحت بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے مسلم اکثریتی وادی کشمیر  کیلئے محض ایک جبکہ ہندو اکثریتی جموں کیلئے 6  نشستوں کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوجی محاصرے کے باوجود نوجوانوں نے تحریک حریت کے شہید چیئرمین محمد اشرف صحرائی کو شہادت کی پہلی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

ای پیپر-دی نیشن