• news

قومی ہاکی ٹیم کی وطن واپسی ، دورہ یورپ سے بہت  کچھ سیکھا: 


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ہاکی ٹیم دورہ یورپ میں 5 میچز کی سیریز مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئی۔قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی جمعہ کی صبح لاہورکے علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچے اورپھراپنے گھروں کوروانہ ہوگئے۔ ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین بھی ٹیم کے ساتھ آئے ہیں۔پاکستانی ٹیم نے دورہ یورپ میں ہالینڈ، بیلیجم اور سپین کے ساتھ 5 میچز کھیلے جس میں 2 میچز جیتے۔ پاکستان نے مجموعی طورپر14 گول کیے جبکہ 18 اس کیخلاف ہوئے۔لاہور میں قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 10 مئی سے شروع ہوگا۔ہیڈکوچ سیگفرائیڈ ایکمین نے کہا ہے کہ یورپین ٹیموں کے خلاف کھیلنے سے لڑکوں نے بہت کچھ سیکھاہے۔جو خامیاں سامنے آئی ہیں ان کودورکرنے کیلئے کیمپ میں محنت کریں گے۔ قومی ٹیم کا اگلا ہدف مئی کے آخری ہفتے میں انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہونے والا ایشیا کپ ہے جس کی 4 بہترین ٹیمیں ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

ای پیپر-دی نیشن