• news

نسل پرستانہ الزامات کا اعتراف، ایسیکس  کائونٹی پر 50 ہزار پائونڈ جرمانہ عائد


لاہور(سپورٹس ڈیسک) انگلش کاؤنٹی کلب کی جانب سے 2017ء میں بورڈ میٹنگ میں کیے گئے نسل پرستانہ تبصرے کے سلسلے میں دو الزامات کا اعتراف کرنے کے بعد ایک آزاد کرکٹ ڈسپلن کمیشن پینل نے ایسیکس پر 50,000 پاؤنڈ (61,835 ڈالر) جرمانہ عائد کیا ہے۔ ایسیکس کائونٹی کے چیئرمین جان فراگر نے نومبر 2021ء میں اس الزام کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا کہ انھوں نے نسل پرستانہ زبان استعمال کی تھی، حالانکہ انھوں نے اس واقعے کی سختی سے تردید کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن