دانش کنیز یانے میچ فکسنگ کیس میںملک کا نام بدنام کیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے دانش کنیریا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج وہ ہمارے دشمن ملک میں اس قسم کے مذہبی جذبات ابھارنے والے انٹرویو دے رہا ہے۔ دانش کنیریا نے سپاٹ فکسنگ کیس میں ملک کا نام بدنا م کیا اور اپنی کرکٹ ختم کی، کنیریا سستی شہرت اور پیسے کمانے کیلئے الزام لگا رہا ہے۔ دانش چھوٹے بھائیوں کی طرح تھا ۔اب پندرہ بیس سال بعد الزامات کیوں یاد آگئے، ان کا کیا کردار ہے اس کا سب کو علم ہے، اللہ تعالیٰ سب کے بارے میں جانتا ہے۔ اگر میرا رویہ خراب تھا تو اس نے پاکستان کرکٹ بورڈ یا ڈومیسٹک ٹیم مینجمنٹ میں میری شکایت کیوں نہیں کی۔یہ باتیں وہ کر رہا ہے جس کا اپنا کیا کردار ہے۔ انگلینڈ میں سپاٹ فکسنگ کی اور وہیں پابندی لگی اب وہ ملبہ پاکستانیوں پر ڈال کر غلط کر رہا ہے۔