• news

مسلمان کیلئے دنیا میں کہیں بھی خیر خواہی نہیں ہے : مولانا فضل الرحمن بن محمد 

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع مسجد محمد ی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے خطبہ جمعہ کے دوران کہا کہ مسلم کمیونٹی کے لیے دنیا میں کہیں بھی خیر خواہی کا جذبہ نہیں ہے۔ اس کی وجہ ہمارا گفتار اور افعال میں فرق ہے۔ ہم آپس میں فرقوں میں تقسیم ہو کر ایک دوسرے کے دشمن بنے ہوئے ہیں بحیثیت مسلمان ہم سوچیں کیا ہم اپنے دین کی تعلیمات اور اللہ کے دیئے ہوئے احکامات کے مطابق عمل کرتے ہیں۔ تو جواب نفی میں ملتا ہے اور یہی عنصر ہماری تنزلی اور بربادی کا باعث ہے۔ ہم خود کو آخری پیغمبر کی امت تو کہتے اور سمجھتے ہیں لیکن ان تعلمات سے آنکھیں بند کر لیتے ہیں جو ہمیں خود پر لاگو کرنی چاہئیں۔ جب تک ہم اپنے دین پر نہیں چلیں گے ہمارا حال یہی رہے گا۔ طاغوت ہماری اولادوں کو راہ ِ حق سے ہٹانے کے لیے ہر حربہ آزما رہا ہے اور ہم اس طرف توجہ نہیں دے رہے انجام کیا ہوگا۔ سامنے نظر آرہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن