• news

وزیر خارجہ 2 روزہ دورہ  پر 17 مئی کو امریکہ جائینگے 


اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا رواں ماہ دورہ امریکہ متوقع ہے ‘بلاول بھٹو امریکی ہم منصب کی دعوت پر 17اور 18مئی کو  عالمی تحفظ خوراک بین ا لوزراتی اجلاس میں  شرکت کرینگے۔  اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 17  اور 18 مئی امریکہ کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ امریکہ کا دورہ امریکی وزیر خارجہ کی دعوت پر کر رہے ہیں جہاں وہ 18 مئی کو عالمی تحفظ خوراک بین ا لوزراتی اجلاس میں  شرکت کریں گے۔دورہ امریکہ کے دوران وزیر خارجہ امریکی ہم منصب سمیت متعدد امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔دورہ امریکہ میں وزیر خارجہ کے ہمراہ وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کے جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن