عامر لیاقت عیاش‘ نشئی‘ تشدد کیا‘تیسری اہلیہ دانیہ خلع کیلئے عدالت پہنچ گئی الزامات درست نہیں: منحرف رکن پی ٹی آئی
بہاولپور‘ کراچی (بیورو رپورٹ + نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی نے طلاق کیلئے عدالت کا دروازہ کھکھٹا دیا۔ دانیہ بی بی نے تنسیخ نکاح‘ حق مہر اور نان نفقہ کا دعویٰ دائر کر دیا۔ عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو 7 جون کے لئے نوٹسز جاری کر دیئے۔ دانیہ بی بی نے اپنے دعویٰ میں مؤقف اپنایا ہے کہ عامر لیاقت آئس کا نشہ کرتا ہے اور عیاش آدمی ہے اور مجھے فحش ویڈیو بنوانے پر مجبور کرتا ہے۔ تشدد کیا۔ میرے 20 لاکھ مالیت پر بھی قبضہ جما رکھا ہے اس نے مجھے دھمکی دی ہے کہ اگر میں اس کے خلاف کوئی بات کروں گی تو وہ مجھے ٹی وی اور سوشل میڈیا پر تباہ و برباد کر دے گا۔ دانیہ بی بی نے عدالت سے استدعا ہے کہ عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے۔ حق مہر کی مد میں 11 کروڑ روپے گھر اور زیورات ادا کرنے کا حکم دے۔ عدالت ایک لاکھ روپے خرچہ نان نفقہ بھی مقرر کرے۔ ادھر ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا ہے کہ مجھ پر نشے کا الزام درست نہیں۔ کیا آپ یقین کر سکتے ہیں میں شراب پیتا ہوں؟ شراب پی نہ تشدد کیا مگر سچ ثابت کرنے کیلئے لڑنا پڑے گا۔ چار ماہ کے دوران 3 بار بہاولپور آنا جانا ہوا۔ حقائق سامنے آئے تو جھوٹے الزامات کے ساتھ تنسیخ نکاح کا دعویٰ کر دیا۔