• news

اشتر اوصاف اٹارنی جنرل مقرر، وزیراعظم نے منظوری دے دی 


لاہور+اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے‘وقائع نگار) وزارت قانون کی سفارش پر وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر قانون دان اشتر اوصاف کو اٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے اشتر اوصاف کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ جس کے بعد وزارت قانون نے ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اشتر اوصاف نواز شریف دور میں بھی بطور اٹارنی جنرل خدمات انجام دے چکے ہیں۔ قبل ازیں خالد جاوید خان اٹارنی جنرل کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن