• news

ڈالر 5روپے ، ایکسپورٹ 400ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے: آصف زرداری 


نواب شاہ (نامہ نگار) سابق صدرآصف علی زرداری کہا ہے کہ پاکستان کے پا س اتنے وسائل ہیں کہ ڈالر پانچ روپے کا اور  ایکسپورٹ 400 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوڑ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ میں ایک فلسفے کے تحت کام کررہاہوں سی پیک اس لئے نہیں بنایا تھا کہ ایک ٹرام بنائوں ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں بڑے مسائل ہیں ،لیکن میں چاہتا ہوں کہ ہم اپنی مشکلات کو اپنی طاقت میں تبدیل کریں ،مجھے معلوم ہے کہ بلوچستان میں بہت غم ہے ا ور بڑے مسئلے ہیں جبکہ افغانستان میں 40 سال جاری جنگ کے اثرات خیبر پختون خواہ پر بھی پڑے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے بلوچستان کے غم کم کرنے کیلئے اقدام کئے ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو ان کے حقوق دلوائے ہیں ،انہوں نے کہا کہ گذشتہ انتخابات میں ہمیں 1988ع سے بھی بہتر نتائج ملے ہیں ،تقریب میں پہنچنے پر سابق صدر آصف علی زرداری کا پر تپاک استقبال کیا گیا ،ااس تقریب کے دوران سکرنڈ ٹائون کمیٹی کے وائس چیئرمین جاوید علی راہو نے پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا،بعد ازاں سابق صدر نے   جام صاحب میں درگاہ سخی جا م داتار کے مزار پر حاضری دی ،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اور ملک کی ترقی ،خوشحالیاور سربلندی کی دعا کی جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے مورو کے نواح میں واقع صوفی بزرگ حافظ علی مراد مست کی درگاہ پر حاضری دی ،مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ،اس کے بعد انہوں نے صوفی بزرگ حافظ محمد جان کے مزار پر بھی حاضری دی ،سابق صدر آصف علی زرداری  کی آمد کی اطلاع پر متصل گوٹھ کے لوگ بزرگ ،بچے اور خواتین گھروں سے نکل آئے اور سابق صدر کا جیئے بھٹو اور جیئے بلاول کے نعروں سے پرتپاک استقبال کیا،سابق صدر نے والہانہ استقبال کرنے پر گوٹھ کے لوگوں کے پاس جاکر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وہاں موجود خواتین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ میری مائیں ،بہنیں اور بیٹیاں ہیں اس موقع پر انکے ہمراہ ضیاء الحسن لنجار ،حاجی علی حسن زرداری اور دیگر رہنما بھی تھے جبکہ درگاہ منتظمین سائیں نالے مٹھو،حافظ عبدالوحید،محمد بلاول اور سائیں اسماعیل بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن