بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب مقرر کرنے کی سمری ایوان صدر کو موصول
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر انجنئیر بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب مقرر کرنے کی سمری ایوان صدر کو موصول ہو گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعطم کے دفتر سے گذشتہ روز بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کی سمری بھیجی گئی تھی، تاہم اس پر ابھی کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ ایوان صدر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ موجودہ گورنر کی مدت آئندہ ہفتے پوری ہو گی۔ اس لئے نئے گورنر پنجاب کا تقرر کا حکم آئندہ ہفتے کے اوائل میں جاری کیا جائے گا۔