اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن کا بنیادی مرکز صحت ظفرکے کا دورہ
قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن ماہین فاطمہ کا بنیادی مرکز صحت ظفرکے کا دورہ‘طبی سہولیات کی فراہمی‘صفائی ستھرائی ، عملے کی حاضری اوردیگر انتظامات کا جائزہ لیا، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن ماہین فاطمہ نے بنیادی مرکز صحت ظفرکے کا دورہ کیا، وہاں پر شہریوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات‘صفائی ستھرائی‘ڈاکٹر ز اور عملے کی حاضری کو چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عملے کوہدایت کی کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔