مریدکے میں پبلک واش روم نہ ہونے سے عوام کو مسائل کا سامنا
مریدکے (نامہ نگار) مریدکے میں پبلک واش روم نہ ہونے سے عوام کو شدید مسائل کا سامنا۔ پونے دو لاکھ کی آبادی والے شہر میں مین شہر سے نسبتاً باہر واقع لاری اڈہ میں صرف چند واش روم بنائے گئے ہیں جبکہ مین بازار، مدینہ مارکیٹ، ٹینکی والا بازار سمیت دیگر کاروباری مراکز کے ارد گرد کوئی ایک بھی پبلک واش روم نہیں جبکہ ہر روز مریدکے اور گردو نواح کے دیہات سے ہزاروں افراد ضروریات زندگی کی اشیاء خریدنے کیلئے شہر میں واقع بازاروں کا رخ کرتے ہیں۔ انجمن شہریان کے صدر حاجی غلام محی الدین، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سہیل عابدو دیگر عہدیداروں نے مقامی سیاسی قیادت اور بلدیہ مریدکے کے ذمہ داروں سے شہر میں مختلف مقامات پر صاف ستھرے پبلک واش رومز کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔