• news

ننکانہ: پولیس کی کارروائیاں‘ اپریل میں متعدد سماج دشمن عناصر کو گرفتارکیا گیا

ننکانہ صاحب( نامہ نگار خصوصی)ضلعی پولیس نے اپریل کے مہینہ میں 4 ڈکیت گینگز کے 15 سرکردہ ملزمان گرفتار کیے۔ دوران کارروائی 132 اشتہاری، 140 عدالتی مفروران اور 42 سابق ریکارڈ یافتگان کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے 2 کروڑ 16 لاکھ 51 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور مال مسروقہ برآمد کیا۔ مزید کارروائیوں میں ناجائز اسلحہ ‘ فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے پر 88 مقدمات درج کر کے ملزمان سے 61 پسٹل، 4 کلاشنکوف ، 3 رائفل 14 بندوق و دیگر اسلحہ اور 550 گولیاں کارتوس برآمد کیے۔ منشیات و فروشوں کے خلاف 53 مقدمات درج کیے اور 24 کلو سے زائد چرس، 648 لٹر شراب، 590 لٹر لاہن اور 4 چالو بھٹیاں برآمد کیں۔ 14 مقدمات درج کر کے جواریوں سے جواء پر لگی رقم برآمد کی۔ نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر 37 مقدمات درج کیے ۔ ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے، انسداد جرائم اور مثالی کارکردگی اجاگر کرنے میں دن رات مصروف عمل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن