بلدیہ شیخوپورہ کی عدم توجہی‘ ہائوسنگ کالونی میںتجاوزات قائم‘ مکینوں کا احتجاج
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ میں45سال سے قائم ہائوسنگ کالونی بلدیہ شیخوپورہ اور محکمہ ہائوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ کی عدم توجہی غفلت کے باعث پوش علاقے سے نکل کر کچرا منڈی اور تجاوزات کا گڑھ بن چکی ہیں ہائوسنگ کالونی میں خواتین اور بچوں کیلئے بنائے گئے پارک جنگل کی شکل اختیا رکر چکے ہیں جبکہ ہائوسنگ کالونی میں 45سال قبل ہسپتال ،ہائی سکولز لائبریری کیلئے مختص جگہ پر کوئی تعمیر نہیں ہو سکی لوگوں نے ہسپتال سکولز اور لائبریری کی جگہ پر قبضہ کر کے دکانیں وغیرہ بنا لی ہیں جبکہ مسجد طوبیٰ کے سامنے پارک کے اردگرد لوگوںنے غیر قانونی دکانیں کھوکھے لگالیے ہیں اس کے علاوہ ہائوسنگ کالونی کی گرین بیلٹ پر بھی وہا ں کے مقامی دکانداروں اور لوگوں نے قبضہ کر کے سامان رکھ لیا ہے جبکہ بلدیہ نے گرین بیلٹ کو فلٹھ ڈپو کا درجہ دیکر وہاں گندگی کے ڈھیر لگا دیئے ہیں اس سنگین صورتحال پر ہائوسنگ کالونی کے مکینوں نے شدید احتجاج کیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ،وفاقی وزیر جاوید لطیف ،چیف سیکرٹری ،کمشنر لاہور ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ ہائوسنگ کالونی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔