فیکٹری کی چھت گرنے سے نوجوان جاں بحق‘2افراد زخمی
لاہور(وقائع نگار)باغبا نپو رہ کے علا قہ دروغہ والا کے قریب واقعہ ایک فیکٹری کی چھت گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ فیکٹری کی چھت کے ملبے تلے دب کر 25 سالہ نوجوان حمزہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دو زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے ملبے سے نکال کر فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے تاہم چھت گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔