• news

 نلیگ ایک نظریہ اور تحریک کا نام ہے: عارف سندھیلہ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ نواز لیگ ایک نظریہ اور تحریک کا نام ہے جس نے عوامی حقوق کی خاطر ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا اور ووٹ کو عزت دو کے نعرہ کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سرگرم عمل ہے پارٹی قائد میاں نواز شریف اقتدار نہیں اقدار کے فروغ کے ضامن ہیں جن کی ملی عوامی و ملکی اور جمہوری خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ پاکستان کسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا سابق حکمرانوں نے اپنی نااہلی کے باعث ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے کی حالت تک پہنچایا اور عوامی مسائل میں شدید اضافہ کرنے سمیت بیڈ گورننس کی بدترین مثال رقم کی گزشتہ ساڑھے تین سال میں پروان چڑھنے والی بدانتظامی کے خاتمہ اور معیشت کی بحالی کیلئے موجودہ حکومت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے جو پی ٹی آئی کی قیادت کو برداشت نہیںیہ انارکی کا فروغ چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن