غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے :آمنہ عالم ڈھلوں
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی ڈپٹی ڈائریکٹر مس آمنہ عالم ڈھلوں نے میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر مس معظمہ اشفاق کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اورہسپتال میں مہیا کی جانیوالی علاج معالجہ کی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کے حوالے سے بات چیت کی مریضوں نے علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے مس آمنہ عالم ڈھلوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی طرف سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں غریب مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جس میںکسی طرح کا کوئی تعطل آنے نہیں دیا جائے گا غریب عوام کو علاج معالجہ کے حوالے سے ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جس کی خاطر محکمہ کے متعلقہ افسران اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔