منڈی فیض آباد: شہر بھر میں صفائی کے ناقص انتظامات ‘ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر
منڈی فیض آباد (نامہ نگار )منڈی فیض آباد شہر اور مین روڈ پر صحت و صفائی کی انتہائی ناقص اور ابتر صورت حال جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور گندا پانی گلیوں میں کھڑا رہنے سے تعفن پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے شہری گندگی اور بدبو کی وجہ سے سخت اذیت میں مبتلا ہیں شہریوں کا شدید احتجاج‘ بتایا جاتا ہے کہ اس وقت شہر کے مختلف محلوں میں جگہ جگہ گندگی کے انبار اور ہر وقت گندا پانی کھڑا رہتا ہے خصوصا مین روڈ پر آبادی ملت ورکشاپ والی کے بالکل ساتھ عرصہ دراز سے گندگی کا پہاڑ باسیوں کے لیے درد سر اور عذاب ہے اور تعفن اور بو کی وجہ سے شہری بیماریوں میں مبتلا رہتے ہیں متعدد بار ارباب اختیار کی توجہ اس اہم بنیادی مسئلہ کی طرف کرائی لیکن کسی نے اس کی طرف توجہ دینے کی بجائے سنی ان سنی کر دی شہریوں نے مقامی اور ضلعی انتظامیہ کی بے حسی پر شدید احتجاج کرتے کہا کہ وہ فی الفور گندگی کو ختم کر کے شہریوں کی تکلیف کا ازالہ کریں۔