• news

iپارٹی نہیں چھوڑی‘ ریفرنسز جھوٹ‘ 20 منحرفین کا الیکشن کمشن کو جواب

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 20 منحرف ارکان قومی اسمبلی نے الیکشن کمشن میں بھیجے گئے ریفرنسز کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دے دیا۔ ارکان قومی اسمبلی نور عالم خان، رامیش کمار، راجہ ریاض، ریاض مزاری، باسط بخاری، فرخ الطاف، امجد کھوسہ، افضل ڈھانڈلہ، احمد حسین ڈیہڑ، عاصم نذیر، غفار وٹو، عامر طلال، سمیع گیلانی، وجیہہ قمر، نزہت پٹھان، رانا قاسم نون، جویریہ آہیر کی طرف سے جواب جمع کرایا گیا۔ تمام منحرف ارکان نے ریفرنسز خارج کرنے کی استدعا کی۔ ارکان نے جواب میں م¶قف اختیار کیا کہ ہم نے تحریک انصاف کو نہیں چھوڑا، ابھی تک پارٹی کا حصہ ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے کوئی ہدایات نہیں ملیں، ریفرنس میں بھجوایا گیا شوکاز نوٹس ہمیں نہیں ملا۔ ہمارے خلاف ریفرنس 63 اے پر پورا نہیں اترتے، پارلیمانی پارٹی سے استعفیٰ دیا نہ کسی اور جماعت میں شامل ہوئے، ہمارے خلاف بے بنیاد اور جھوٹا پراپیگنڈا کیا گیا۔
منحرفین/ جواب

ای پیپر-دی نیشن