• news

بھارت کی سندھ طاس معاہدہ کی پھر خلاف ورزی ، پاکستان کے تحفظات 


 اسلام آ باد (نامہ نگار )  پاکستان نے بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر 540 میگاواٹ کے کوار ہائیڈرو  پاور پراجیکٹ کی  تعمیر کے  اعلان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا  ہے کہ بھارت پاکستانی دریاؤں پر نیا منصوبہ شروع کرنے سے چھ ماہ قبل آگاہ کرنے کا پابند ہے۔تفصیلات کے مطابق  بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر 540 میگاواٹ کے کوار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے اعلان پرتحفظات کا اظہار کردیا، پاکستان بھارت کو اس متنازعہ منصوبہ شروع کے اعلان پر خط لکھے گا۔ا نڈس واٹر کمیشن بھارت سے کوار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تمام  تفصیلات طلب کرے گا۔ منصوبہ بھارتی جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں دریائے چناب پر تعمیر ہو گا ، بھارت کی کبینٹ کمیٹی فار اکنامک افیئرز کوار ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی منظوری دے چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن