• news

سجاد حسین بگے شاہ کا دورہ حلقہ نیابت ‘ جاری ترقیاتی کاموںکاجائزہ لیا

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 141 کے امیدوار سید سجاد حسین بگے شاہ نے گذشتہ روز اپنے حلقہ نیابت کا دورہ کیا جہاںانہوں نے پارٹی کارکنوں اورمعززین علاقہ سے ملاقات کرکے انہیں آئندہ عام انتخابات کی تیاری کے حوالہ سے پارٹی قیادت کا پیغام پہنچایا بعدازاں انہوںنے بتی چوک میں وفاقی وزیر میاںجاوید لطیف کی ہدایت پر دورہ کیا اور محکمہ پبلک ہیلتھ ،محکمہ لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی اورمیونسپل کمیٹی کے افسران سے ملاقاتیں کرکے شہر میں جاری ترقیاتی کاموںکاجائزہ لیا اور افسران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت کے اندر تعمیر کرنے کیساتھ اس میں مطلوبہ معیار کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے اس موقع پر محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایکسین چودھری نعیم اختر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر میں تمام ترقیاتی کاموں کی روزانہ بنیاد پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں وفاقی وزیر میاںجاوید لطیف کو بھی تحریری طور پر آگاہ کیا جاچکا ہے انشاء اللہ تمام ترقیاتی کام مقررہ مدت کے اندر مکمل ہونگے جبکہ ناقص اور غیر معیاری میٹریل استعمال کرنیوالے ٹھیکیداروں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائیگی جبکہ ضلع کونسل کے چیف آفیسر ملک منشاء جاوید نے بھی سید سجاد حسین شاہ کو مختلف منصوبہ جات سے آگاہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید سجاد حسین نے کہاکہ وزیراعظم شہبا ز شریف ،وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف اور وفاقی وزیر میاںجاوید لطیف کی قیادت میں شیخوپورہ میںترقی وخوشحالی کے نئے دورکا آغاز ہوچکا ہے کسی محکمہ میں کرپشن اور کمیشن برداشت نہیں کی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن