• news

ملکی مفادات کیخلاف ہر بیان قابل مذمت ہے: شہزاد احمد ڈوگر

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) این اے 121کے کنوینئر ملک شہزاد احمد ڈوگر نے کہا ہے کہ ملکی مفادات کیخلاف ہر عمل اور ہر بیان قابل مذمت ہے، ملک میں افراتفری پھیلانا سیاست نہیں، سیاست نیک جذبے اور عوام کی خدمت کا نام ہے جس کا ادراک پی ٹی آئی کی قیادت کو کرنا ہوگا، ذاتی مفادات کی خاطر عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے، اپنے ایک بیان میں ملک شہزاد ڈوگر نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ملکی خومختاری اور سالمیت پر کسی طور سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، امت مسلمہ کا ترجمان ہونے کا دعویدار ایک کرپٹ خاتون کا ترجمان بن کر رہ گیا ہے عافیہ صدیقی کیلئے گونگی ہونے والی زبان فرح خان کیلئے منتوں اور دھمکیوں پر اتر آئی ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کو ریاست مدینہ کی بتی کے پیچھے لگا کر خود کرپشن کے پہاڑ کھڑے کرنے والوں کا وقت حساب آ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کمر توڑ مہنگائی کے ساتھ ساتھ جہالت اور ہٹ دھرمی کا شاہکار ایک ٹولہ بھی چھوڑ گئی ہے جسے نہ عوام کی عزت کا پاس ہے نہ انہیں ملکی سلامتی کی پرواہ ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے دعوے داروں نے مدینہ کے مقدس شہر کو بھی پاکستان سمجھ کر اس کی بے اکرامی کی ہے جس سے ہر مسلمان کا دل دکھی ہے ہر مسلمان کو بلا تفریق جماعت اس کی مذمت کرنی چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن