• news

پارلیمانی پارٹی اجلاس، وزیراعظم کی قیادت میں حکومتی کارکردگی کو خراج تحسین


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم کی قیادت میں نومنتخب حکومت کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ پارلیمانی پارٹی نے ایجنڈے اور اقدامات کی تائید و توثیق کی۔ اجلاس نے تباہ حال معیشت کی بہتری، عوامی ریلیف کیلئے خادم پاکستان کے احکامات کو سراہا۔ اعلامیہ کے مطابق رمضان میں آٹا، چینی، دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی عوام دوست جمہوری اقدامات ہیں۔ ان اقدامات پر خادم پاکستان اور ان کی ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔

ای پیپر-دی نیشن