• news

شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس کے تفتیش کار ڈاکٹر رضوان انتقال کر گئے


لاہور (نیوز رپورٹر) سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ فیملی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رضوان کو لاہور کے سروسز ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ ڈاکٹر رضوان ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب تعینات تھے تاہم موجودہ حکومت کے آتے ہی ڈاکٹر رضوان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ بطور ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان نے وزیراعظم شہباز شریف کے منی لانڈرنگ سمیت کئی کیسز کی تفتیش کی تھی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رضوان کو لاہور میں دل کا دورہ پڑا۔ وہ جوہر ٹاؤن کے رہنے والے تھے۔ ان کی پہچان ایک دلیر اور فرض شناس افسر کے طور پر تھی۔ وہ شہباز شریف کے خلاف انکوائری کر رہے تھے اور موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی انہیں عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ انہوں نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی بھی تحقیقات کیں۔

ای پیپر-دی نیشن