سری لنکا کیخلاف سیریز، قومی ویمنزٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز
لاہور ( سپورٹس ڈیسک) سری لنکا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل سٹیڈیم میں حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹرکراچی میں شروع ہو گیا، جو 18مئی تک جاری رہے گا۔ پہلے روز قومی ویمنزسکواڈنے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔26کھلاڑیوں پر مشتمل کیمپ کے دورن 11، 14اور 17مئی کو تین پریکٹس ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹی 20میچز 12 اور 15 مئی کو رکھے گئے ہیں۔بورڈ ترجمان کے مطاق کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی نیٹ اور فیلڈنگ سیشنز میں اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ ہوگی تاہم 13 اور 16 مئی کو انہیں آرام کا موقع فراہم کیاجائے گا ۔بورڈ ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کی صبح 11بجے سے دوپہر اڑھائی بجے تک ٹی ٹونٹی پریکٹس میچ کھیلا جائیگا ۔آل رائونڈرندا ڈار دوپہر ساڑھے بارہ بجے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹرمیں میڈیا ٹاک کریں گی۔ 18مئی کو قومی ٹیم کی صبح ساڑھے نوسے پونے ایک بجے تک پریکٹس ہوگی ۔