• news

شان مسعود انگلش کائونٹی چیمپئن میں پلیئرآف دی منتھ قرار 


لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے بیٹسمین اوپنر شان مسعود نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں پروفیشنل کرکٹرز  ایسوسی ایشن کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیت لیا۔ شان مسعود نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر اپریل کے مہینے کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ اپنے نام کیا۔شان مسعود نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے اپریل میں دو ڈبل سنچریاں سکور کیں۔شان مسعود کا مقابلہ تین کاؤنٹی کے کھلاڑیوں کیساتھ تھا، انہوں نے بین کانمٹن، کیتھ بارکر اور ہیری بروکس کے مقابلے میں 46 فیصد ووٹ حاصل کر کے یہ ایوارڈ اپنے نام کیا۔اعزاز حاصل کرنے کے بعد شان مسعود کا کہنا تھا کہ مارنس لبوشین کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں بہترین پرفارمنس ایک مثال ہے،بیٹنگ کے حوالے سے ان  سے بات چیت کرتا رہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کاؤنٹی چیمپئن شپ کھلاڑی کو بہترین ماحول مہیا کرتی ہے ، یہ کھلاڑی پر ہوتا ہے کہ وہ کاؤنٹی کرکٹ کا اپنے کیریئر میں کتنا فائدہ اٹھاتا ہے۔شان مسعود نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، چھوٹی بہن کے بچھڑ جانے نے زندگی میں بہت کچھ سکھایا، میں نے خود پر پریشر کو ہاوی کرنا چھوڑ دیا ہے اور کرکٹ انجوائے کرتاہوں۔

ای پیپر-دی نیشن