رفیق قادری کی قیادت میںوفدکی پیر حنیف چشتی سے ملاقات
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)جماعت اہلسنت پاکستان ضلع گوجرانوالہ کے ناظم مولانا حافظ محمد رفیق قادری کی قیادت میںوفدنے جماعت اہل سنت کے مرکزی راہنما مجاہد اہل سنت علامہ الحاج پیر محمد حنیف چشتی سے ملاقات کی اور انہیں عمرہ کی ادائیگی اور صحت یابی کی مبارک باد دی ۔اس موقع پر ڈویژنل سیکرٹری نشرواشاعت مولاناحافظ محمد اشرف رضا،علامہ عطاء المصطفیٰ جمیل،راجہ محمد حسن سرور، محمد علی رضا بٹ،مرزا محمد اکرم بیگ بھی موجود تھے۔ علامہ الحاج پیر محمد حنیف چشتی نے ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہود و نصاریٰ سے مکمل آزادی کے لئے عالم اسلام اور پاکستانی قوم کو اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے آپس کے سیاسی و مذہبی و علاقائی ،لسانی اختلافات کی وجہ سے غیر مسلم طاقتیں بھرپور فائدہ اٹھا کر دنیا میں مسلمان ممالک کو پریشان کررہی ہیں جبکہ مسلمانوں کو اس وقت اپنے وقار اور دین کی حفاظت کی اشد ضرورت ہے ۔