روس نے نازی فلسفہ اپنالیا،صدرپیوٹن ہٹلرکی تقلیدکررہے ‘زیلنسکی
کیف (این این آئی)یوکرین کے صدر ولودی میرزیلنسکی نے یومِ فتح کی سالگرہ کے موقع پرکہا ہے کہ روس نے یوکرین کیخلاف جنگ کے ذریعے ’’نازی فلسفہ‘‘ اپنا لیا ہے اور روسی صدر ولادی میرپوتین نازی رہنما ایڈولف ہٹلرکی تقلید کر رہے ہیں۔یوکرینی صدریومِ فتح کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب کی تقریر کا جواب دے رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ ہم یہ کبھی نہیں بھولیں گے کہ دوسری جنگ عظیم میں ہمارے آباء واجداد نے کیا کیا تھا۔
صرف کوئی پاگل شخص ہی جنگ کے 2194 دنوں کو دْہرانا چاہتا ہے۔وہ شخص،جو آج ہٹلر کی حکومت کے ہولناک جرائم کو دْہرارہا ہے، نازی فلسفے پرعمل پیرا ہے اور اپنے ہر کام میں ان کی تقلیدکررہا ہے۔انھوں نے مزید کہاکہ وہ تباہ ہو چکا ہے کیونکہ جب اس نے ان کے قاتل کی نقالی شروع کی تو لاکھوں آباء واجداد نے اس پر لعنت کی۔اس لیے وہ سب کچھ کھو دے گا‘‘۔ان کا اشارہ روسی صدرکی طرف تھا۔نومئی کویوم فتح کی سالگرہ منائی جاتی ہے۔اس تاریخ کو دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر نازی جرمنی کو شکست ہوئی تھی۔زیلنسکی نے مزید کہا کہ روس کی مسلط کردہ جنگ جیتنے کے بعد یوکرین میں فتح کے دو دن منائے جائیں گے۔