• news

پنجاب کے 5 اضلاع کے پرائمری سکولوں میں انگریزی پڑھانے والے اساتذہ کا ٹیسٹ


لاہور (سپیشل رپورٹر) 5 اضلاع کے پرائمری سکولوں میں انگریزی پڑھانے والے اساتذہ کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ قائداعظم اکیڈمی اور برٹش کونسل کے مابین 30 مارچ کو طے پانے والے معاہدہ کے تحت لیا جائے۔ ٹیسٹ کا مقصد پرائمری سکولز کے اساتذہ کا انگریزی زبان پر عبور کا جائزہ لینا ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق پانچ اضلاع سے 470 پرائمری اساتذہ کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ لاہور کے 140 اساتذہ شامل ہوں گے۔

 مزکورہ اضلاع میں لاہور،ملتان،سیالکوٹ،فیصل آباد اور روالپنڈی شامل ہیں۔ تمام اضلاع میں 12 اور 19 جون کو ٹیسٹ لیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن